
کھیل
محمد شبیر 13ویں اوپن گالف چیمپئن شپ 2023 کے فاتح قرار
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): محمد شبیر نے 13ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ 2023 جیت لی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے چیمپئن شپ کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ایک صحت مند معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔