مشرق وسطیٰ

وزیراعلیٰ محسن نقوی سے سول سروس اکیڈمی کے 50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفدکی ملاقات

عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہیے، عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے،بغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں، غلط کام کبھی نہ کریں۔محسن نقوی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں سول سروس اکیڈمی کے 50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہیے۔ عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔ سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غلط کام کبھی نہ کریں،بہتر پبلک ہینڈلنگ سے ہی اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے اور افسران کوہر ایک سے اچھا تعلق رکھنا چاہیے اوربغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ بہترین سروس ڈلیوری سے ترقی کے راستے خود بخو دکھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں تبادلے سے نہ گھبرائیں بلکہ تجربہ حاصل کریں۔ تعمیر و ترقی کے لئے خواتین کا مساوی کردار ضروری ہے، سول سروسز میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند امر ہے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بھی زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سروسز،کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button