
پاکستان ریسکیو ٹیم متاثرین ِ زلزلہ کی مدد کیلئے ترکی پہنچ گئی
منگل کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈرپاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ٹیم کی پہلی ترجیح زلزلے کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریسکیو ٹیم کے پاس منہدم عمارتوں کے ملبے سے متاثرین کو تلاش کرنے اور فوری فرسٹ ایڈ اور فوری طبی امداد کے ساتھ ساتھ ریسکیو کی ضروری،عملی اورتکنیکی مہارت موجود ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہورکی پاکستان ریسکیو ٹیم جو کہ 51 سے زائد ارکان پر مشتمل ہے، حالیہ تباہ کن زلزلے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں مدد کیلئے ترکی پہنچ گئی ہے۔ پاکستان ریسکیو ٹیم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر گزشتہ رات ترکی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جو کہ جنوبی ایشیا کی پہلی یو این انسراگ سرٹیفائیڈ ٹیم ہے۔ پاکستان ریسکیو ٹیم ٹیم کمانڈر، ٹیم لیڈر، ڈپٹی ٹیم لیڈر، پلاننگ و کوآرڈینیشن اور سرچ اینڈ ریسکیو کے تین اسکواڈز میڈیکل ٹیم، لاجسٹک ٹیم اور کمیونیکیشن ٹیم وغیرہ پر مشتمل ہے۔
منگل کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈرپاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ٹیم کی پہلی ترجیح زلزلے کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریسکیو ٹیم کے پاس منہدم عمارتوں کے ملبے سے متاثرین کو تلاش کرنے اور فوری فرسٹ ایڈ اور فوری طبی امداد کے ساتھ ساتھ ریسکیو کی ضروری،عملی اورتکنیکی مہارت موجود ہے۔
کمانڈرپاکستان ریسکیو ٹیم نے کہا کہ ریسکیو 1122 مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان ریسکیو ٹیم کواعلیٰ سطح کی تیاری اور پروفیشنل عملی مہارتوں کو برقرار رکھنے کی مستقل کوششوں کو سراہا۔ پاکستان ریسکیو ٹیم منہدم عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے ہوئے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو اور موقع پرایمرجنسی میڈیکل ٹریٹمنٹ کی صلاحیت اور مہارت رکھتی ہے۔ پاکستان ریسکیو ٹیم یو این انسراگ بین الاقوامی رہنما خطوط کے مطابق جدید ترین سرچ اینڈ ریسکیو ٹولز سے لیس ہے جس میں ریسکیو سرچ ٹیم، ٹیکنیکل ریسکیو، میڈیکل، کمانڈ سپورٹ، کوآرڈینیشن، کمیونیکیشن اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں۔
کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مسلسل تعاون اور رابطے میں ہے جسکی وجہ سے ٹیم مختلف تربیتی پروگرام اور ایکسرسائزز کی وجہ سے وقت کے تقاضوں کے مطابق کسی بھی قدرتی آفت پہ قومی یا بین الاقوامی سطح پر رسپانس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قبل ازیں،پاکستان ریسکیو ٹیم نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بڑے جوش اور عزم کا اظہار کیا۔ٹیم ممبران کا کہنا تھا کہ وہ ترکی کوسرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں مدد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے دعاؤں کے ساتھ ساتھ اس مشکل وقت میں ترک قوم کی ہر ممکن کی بھی درخواست کی۔