اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دشمنی مجھ سے تھی تو پاکستان کو کیوں سزا دی گئی: نواز شریف

جمعرات کو اپنے ویڈیو خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں نے ان کو تمام الزامات سے بری کر دیا جس پر وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر دشمنی ان کے ساتھ تھی تو ملک کو کیوں سزا دی گئی۔
جمعرات کو اپنے ویڈیو خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں نے ان کو تمام الزامات سے بری کر دیا جس پر وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا ان کے خلاف ’شرمناک کھیل‘ کے سارے کردار بے نقاب ہوچکے ہیں۔
نواز شریف نے سوال کیا کہ ’مجھے ہٹا کر کسی لاڈلے کو لانا مقصود تھا تو پاکستان کے عوام کا کیا قصور ہے جن کو سزا دی گئی، پاکستان کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیل دیا گیا جہاں سے ہم نے 12 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر اندھیروں کو مٹایا تھا۔‘
’میں طویل عرصہ جیل میں رہا، گالیاں کھائی اور مجھے سیسیلین فافیا اور گاڈ فادر کہا گیا۔ کس طرح ایک جج نے درخواست گزار کو پیغام بھیجا کہ ہمارے پاس آؤ۔ کس طرح نیب کو تین ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا گیا۔ کس طرح سزا دلوانے کے لیے سینیئر جج کے گھر جاکر دھمکی دی گئی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میری سزا تو ختم ہوگئی لیکن مجھے سکون تب ملے گا جب ہمارے لوگ قید سے نکلیں گے، انہیں روٹی ملے گی، دوائیں اور علاج کی مفت سہولت ملے گی، معاشی ترقی ملے گی، خواتین پھر سے آگے بڑھیں گی۔‘
نواز شریف نے کہا کہ وہ سبز باغ نہیں دکھاتے بلکہ عمل کر کے دکھاتے ہیں۔
’1990 میں بھی اللہ کی مدد میرے ساتھ تھی اور 2013 میں بھی اللہ نے انہیں سرخرو کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔‘
نواز شریف نے ملک کے ساتھ ہوئی’ زیادتیوں‘ پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں 8 فروری کو اپنی بریت کا فیصلہ خود سنائیں گے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button