
ڈاکٹر رضوان نصیرنے کولمبو میں اے ڈی پی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی
ریسکیو 1122کی ایشین ڈیزاسٹر پریپیڈنیس سنٹر(ADPC) کے تعاون سے جنوبی ایشیائی ممالک کو تربیت دینے کی پیشکش
پاکیستان لاہور(نمائندہ وا یس آف جرمنی): ڈاکٹر رضوان نصیر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے کولمبو، سری میں جنوبی ایشیا میں ایشیائی آفات کی تیاری کے مرکز (ADPC) پالیسی ڈائیلاگ اور سسٹین ایبل نیشنل انسپیٹری ایکشن کے ذریعے تیاری (SNAP)کے پروگرام کے آغاز میں شرکت کی۔
ترجمان ریسکیونے کہا کہ ایشین ڈیزاسٹر پرپیڈنس سنٹر (ADPC) نے ڈاکٹر رضوان نصیر سے ریسکیو 1122 ماڈل پیش کرنے کی درخواست کی کیونکہ یہ جنوبی ایشیا میں ایک مربوط ایمرجنسی سروسز ماڈل بن چکا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک کے نمائندوں نے یونائیٹڈ نیشن انسراگ سرٹیفائیڈریسکیو 1122 کی پاکستان ریسکیو ٹیم میں بھی خصوصی دلچسپی کااظہار کیاجس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 نے حالیہ ترکیہ کے زلزلہ میں رسپانس کیا تھا۔ مزید برآں،اے ڈی پی سی نے ڈاکٹر رضوان نصیر سے ان کامیاب عوامل اور اقدامات کو شیئر کرنے کا کہا جس کے نتیجے میں انہوں نے لاہور، پاکستان میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے پلیٹ فارم کے ذریعے مربوط نظام سے میڈیکل فرسٹ ریسپانڈر،گری ہوئی عمارات کے متعلق سرچ اینڈ ریسکیو کورس اور کمیونٹی ایکشن و ڈیزاسٹر رسپانس کےPEER پرگرام کوپیشہ ورانہ انداز سے لاگو کیا۔
ڈاکٹر رضوان نے ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹر کے تعاون سے جنوبی ایشیائی ممالک کو تربیت دینے کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو 1122) میں پیشکش کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے شرکا کو بتایا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، پاکستان کے تمام صوبوں اور دیگر ممالک کے 24,000 سے زیادہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کو تربیت دے چکی ہے۔ مزید برآں، ریسکیو 1122 نے تقریباً 200,000 کمیونٹی ریسپانڈر کو کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر رسپانس کے بارے میں تربیت دی ہے تاکہ مقامی سطح پر ایمرجنسی سے نبٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرتے ہوئے مقامی ایمرجنسی رسپانس کو میعاری کیا جا سکے۔