
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سول لائنز اورسٹی ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس
ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز اے وی ایل ایس کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو یقینی بنائیں، جھپٹہ گینگز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پاکستان لاہور(نمائندہ وایس آف جرمنی): 15کی کالز پرپولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت صوبائی دارالحکومت میں کرائم ریٹ کم ہوا ہے. ڈکیتی، چوری اورراہزنی سمیت جرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی وپیشہ ور مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں.صوبائی دارالحکومت میں جرائم میں کمی پولیس کی مسلسل محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، کرائم کا گراف مزید نیچے لائیں گے۔ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز اے وی ایل ایس کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو یقینی بنائیں، جھپٹہ گینگز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔لاہور پولیس منشیات، ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے. معاشرے کے بے وسیلہ اور جسمانی معذور ی کے شکار افرادکے تحفظ کو خاص طور پر یقینی بنایا جائے۔لاہور14دسمبر: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپیٹل سٹی پولیس آفس میں سول لائنز اورسٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ 15کی کالز پرپولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت صوبائی دارالحکومت میں کرائم ریٹ کم ہوا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ ڈکیتی، چوری اورراہزنی سمیت جرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی وپیشہ ور مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں جرائم میں کمی پولیس کی مسلسل محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، کرائم کا گراف مزید نیچے لائیں گے۔ سی سی پی او لاہورنے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے ذریعے منشیات فروشی کے اڈوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگزکے خلاف مؤثر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہاکہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز اے وی ایل ایس کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔اسی طرح جھپٹہ گینگز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔سی سی پی او لاہور نے حکم دیاکہ عادی چوروں، ڈاکوؤں اوراشتہاریوں کے خلاف مربوط کریک ڈاؤن کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی جائے۔انہوں نے کہاکہ علی الصبح لاہور آنے والے بیوپاریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل سکواڈ ترتیب دیا جائے۔ سی سی پی او نے ایس ایس پی(آپریشنز) اور ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) کوباقاعدگی سے متعلقہ افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور ایس پیز کو تھانیداروں کو ٹارگٹس دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ لاہور پولیس منشیات، ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سی سی پی او لاہورنے کہاکہ شہری اپنے ارد گرد کسی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع 15یا متعلقہ تھانے کو دیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ معاشرے کے بے وسیلہ اور جسمانی معذور ی کے شکار افرادکے تحفظ کو خاص طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری نے اجلاس میں شرکت کی۔ سول لائنزاور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوزاور انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی اجلاس میں موجود تھے۔