مشرق وسطیٰ

لیسکو اور ایلیٹ فورس کا پھلروان کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، درجنوں بجلی چور پکڑے گئے

۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ملزمان کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

لیسکو اور ایلیٹ فورس کا پھلروان کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، درجنوں بجلی چور پکڑے گئے.تفصیلات کے مطابق گلدشت سب ڈویژن کے عملے نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ پھلروان کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، دوران آپریشن 27ملزمان بجلی چوری کر تے ہوئے پکڑے گئے جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، پکڑے گئے تمام ملزمان کے خلاف تھانہ برکی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ملزمان کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ لیسکو اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ آپریشن صبح 6بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا، اس دوران علاقے میں موجود گھریلو، کمرشل اور زرعی کنکشنز کو چیک کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button