
جنگلات کے کاٹے جانے سے جنوبی پنجاب کا ماحول آلودہ اور زہریلا ھو چکا ھے، اینیمل سیو موومنٹ پاکستان کے صدر خالد محمود قریشی
دنیا بھر کے ممالک میں جنگلات کی حفاظت کی جاتی ھے اور لاکھوں درخت لگا کر ماحول کو خوشگوار بنایا جاتا ھے, خالد محمود قریشی ن
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): جنوبی پنجاب میں محکمہ جنگلات کی کرپشن عروج پر روزانہ کی بنیاد پر سرکاری درخت کروڑوں روپے کے بیچے جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے . جنگلات کے کاٹے جانے سے جنوبی پنجاب کا ماحول آلودہ اور زہریلا ھو چکا ھے. اس کے علاوہ جنگلی حیات کی زندگی کو بھی شدید خطرات پیدا ھو چکے ھیں. اینیمل سیو موومنٹ پاکستان نے حکومت ِپنجاب سے اس ظالمانہ طریقہ واردت پر ایکشن لینا پر زور دیا ھے اور محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کے آفسران کے خلاف تادیبی کاروئی کرنے کا مطالبہ کیا ھے. اینیمل سیو موومنٹ پاکستان کے صدر خالد محمود قریشی نے کہا ھے کہ دنیا بھر کے ممالک میں جنگلات کی حفاظت کی جاتی ھے اور لاکھوں درخت لگا کر ماحول کو خوشگوار بنایا جاتا ھے جبکہ پاکستان میں جنگلات اور درختوں کو بیدردی سے کاٹ کر ماحول کو آلودہ بنایا جا رہا ھے جس کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب آرھے ھیں. اور جانوروں اور پرندوں اور وائلڈ لائف کی زندگیوں کو شدید خطرہ پیدا ھوچکا ھے. اینیمل سیو موومنٹ پاکستان نے حکومت پاکستان سے پُرزور مطالبہ کیا ھے کہ وہ پاکستان میں ایمرجنسی شجرکاری مہم کا آغاز کرئے. تاکہ پاکستان کا ماحول خوشگوار بنایا جاسکے اور پرندوں, جانوروں اور وائلڈ لائف کی زندگی کو بچایا جاسکے.