
مشرق وسطیٰ
پاک بحریہ کی جانب سے کراچی میں صنعتی سیمینار کا انعقاد
دفاعی اور معاشی ترقی کے لیے صنعتوں کے ساتھ اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ امیر البحر
کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے کراچی میں صنعتی سیمینار کا انعقاد ہوا جسمیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا صنعتی سیمینار سے مقامی صنعتوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم موقع فراہم ہوا۔ دفاعی اور معاشی ترقی کے لیے صنعتوں کے ساتھ اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔پاک بحریہ و مقامی صنعتیں مل کر ہمارے خود انحصاری کے مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
سمینار میں پاک بحریہ کے افسران، معززین، مقامی صنعت کے نمائندوں اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔