سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا شہر کے مختلف مقامات کے سرپرائز وزٹس، ناقاقص انتظامات پر 04 سیکٹر انچارج کی سرزنش
مقررہ وقت سے پہلے شہر میں کوئی ہیوی ٹریفک داخل نہیں ہوگی،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی ٹریفک وہیکلز کو 05 دسمبر تک آگاہی اور وارننگ دی جائے، سی ٹی او لاہور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا، ڈاکٹر اسد ملہی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کا جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور نے ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا، شاہدرہ، راوی روڈ کا وزٹ کیا، ڈاکٹر اسد ملہی نے ناقص انتظامات پر انچارج ریلوے اسٹیشن سینئر وارڈنز ارشد پاشا، رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر انچارج لاری اڈا ندیم عباس، انچارج راوی روڈ عمران اسلم اور راوی روڈ کے علاقہ میں ناجائز اڈے اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز پر انچارج انچارج شاہدرہ علی حسین کی سرزنش کی، سی ٹی او لاہور نے ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر وارڈنز آفس طلب کرلیا جبکہ ان کی 03،03 ماہ کی سروس ضبطگی کے احکامات بھی جاری کردئیے، انہوں نے تجاوزات اور رانگ پارکنگ نہ ہٹھانے پر سرکل آفیسر کےخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت سے پہلے شہر میں کوئی ہیوی ٹریفک داخل نہیں ہوگی، دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کےخلاف کارروائی کےلئے تمام انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر ٹیمیں تعینات کیں گئیں ہیں، بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ ہیوی ٹریفک وہیکلز کو 05 دسمبر تک آگاہی اور وارننگ دی جائے،