مشرق وسطیٰ

استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اعلی کارکردگی اور خدمات کے حامل فراد میں اعزازات کی تقسیم

استحکام پاکستان فاونڈیشن کی طرف سے ملک بھر میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کی پذیرائی اور عزت افزائی ایک عظیم کارنامہ اور ایک عظیم مشن ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): تقریب کا انعقاد قذافی سٹیڈیم لاہور کے ساتھ واقع ای لائبریری کے ہال میں کیا گیا۔ یہ تقریب اے پی ایس پشاور کے شہدا اور ان کے لواحقین کے نام کی گئی۔ حاضرین نے شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے مہمانان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چار سدہ، پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، برگیڈیئر وحید الزمان ڈائریکٹر چغتائی لیب پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر مظہر رفیع ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ شیخ زید ہاسپٹل رحیم یار خان تھے ۔
تقریب میں گلگت سے گوادر تک ملک بھر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی 80 شخصیات کو قائد اعظم گولڈ میڈلز ستارہ پاکستان میڈلز اور ایوارڈز دیے گئے۔ ان میں تعلیم و تدریس، طب اور سماجی خدمت کے شعبے نمایاں تھے۔
نظامت کے فرائض فاؤنڈیشن کےچیرمین ذیشان بہادر خان چغتائی نے سر انجام دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والد مرحوم شیر بہادر چغتائی بانی اور چیرمین نے 1998ء اس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے خود بڑے سماجی کام کروائے اور زندگی کے مختلف شعبہ زندگی میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو میڈل اور ایوارڈ دینے کا آغاز کیا ۔ ان کے اس مشن کو ان وفات کے بعد ہم نے جاری رکھا ہوا ہے۔
تقریب سے مہمانان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان فاونڈیشن کی طرف سے ملک بھر میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کی پذیرائی اور عزت افزائی ایک عظیم کارنامہ اور ایک عظیم مشن ہے۔ اس فاونڈیشن نے ملک کے طول و عرض میں چھپی ہوئی، منظر عام پر نہ آنے والی شخصیات جنہوں نے مختلف شعبہ زندگی میں بڑی خدمات سر انجام دے رکھی ہیں یا دے رہے ہیں ان کو تلاش کر کے ایوارڈز اور میڈلز اپنی طرف سے دے کر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہم اس فاونڈیشن کے چیرمین ذیشان بہادر چغتائی اور دیگر عہدے داران کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button