مشرق وسطیٰ

تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن, وزیراعلٰ پنجاب نے ڈیڈلائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تجاوازات کے خلاف آپریشن اب بدھ کی صبح شروع کیا جائے ۔ کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ڈیڈلائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تجاوازات کے خلاف آپریشن اب بدھ کی صبح شروع کیا جائے ۔ کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ لوگوں کو 24 کھنٹے مزید دے رہے ہیں تاکہ وہ خود تجاوازات ہٹا دیں اور قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button