مشرق وسطیٰ

صوبہ پنجاب میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ

پیٹس کے پروگرام کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے بجٹ کو ٹارگٹ کے حصول کے لیے بڑھانے کی ضرورت ہے تاہم ادویات اور ڈی ورمنگ کے لیے مزید بجٹ درکار ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد اور چئیر مین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر مسعود انور نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئ ہے جس کے ذمہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حتمی پلان پیش کرنا شامل ہے۔ ڈاکٹر مسعود نے مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیٹس کے پروگرام کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے بجٹ کو ٹارگٹ کے حصول کے لیے بڑھانے کی ضرورت ہے تاہم ادویات اور ڈی ورمنگ کے لیے مزید بجٹ درکار ہے اور اسکے ساتھ ڈی سی سی ، ڈسیز کنٹرول کمپارٹمنٹ مزید بنانا ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کو دودھ کی ایوریج پانچ سے نو لٹر تک لیکر جانا ہوگی جبکہ لائیو سٹاک سیکٹر کی ڈیویلپمنٹ کے لیے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ ایسی پالیسی بنائیں کہ چھوٹا فارمر متاثر نہ ہو تاہم گوشت اور دودھ کی برآمدات میں اضافہ حتمی ہونا چاہیے ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے بہترین نتائج سامنے سامنے آرہے ہیں۔ لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے مقامی سطح پرجدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے تاہم بیف ا ور مٹن کی ایکسپورٹ بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں شامل ایکس وی سی کواس نے کہا کہ لوکل کے ساتھ امپورٹڈ برہمن پر بھی فوکس کرنا ہوگا۔پولٹری کی قیمتوں کو ڈی ریگولرائزڈ کرنے کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ چئیر مین پی اینڈ ڈی نے فنانس سیکرٹری کو ہدایت کی کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ لائیو سٹاک کے لیے مزید فنڈز کا اجراء یقینی بنائے ۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے سیکرٹری لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ محکمہ لائیو سٹاک میگا پراجیکٹس کے لیے کوارٹر وائز فنڈذ بارے رپورٹ پیش کرے جبکہ مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آ صف ساہی ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button