مشرق وسطیٰ

 آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں جائیں، چیف سیکرٹری

انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سو ل سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری بلدیات، تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔
انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سو ل سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری بلدیات، تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز بطور ڈی آر او زاپنی آئینی اور قومی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائیں۔  انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام انتظامات بر وقت مکمل کر لئے جائیں اورپولنگ سٹیشنز،عملہ کی تعیناتی، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں تجاوزات کیخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ”اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام نئے گورننس ماڈل کی بنیاد ہے، اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button