مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری

کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کوبرق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومختلف خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال اب تک مجموعی طور پر13238درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 12833 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا405درخواستوں پرکارروائی کی جارہی ہے۔
یہ بات کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ لاہور پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایوانِ وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی 299میں سے 293 درخواستوں کو بھی نمٹا دیا گیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے سی سی پی او آفس آنے والے6307درخواست گزاروں کی6169درخواستیں نمٹائی جا چکیں ہیں جبکہ بقایا138پر کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی6619درخواستوں میں سے 6359پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ260پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی اوآفس کی عوامی شکایات کے حل کیلئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات پولیس ہیلپ لائن 1242 پر درج کروائیں تا کہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔سی سی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انصاف کی فراہمی تک سائل سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button