مشرق وسطیٰ

رواں سال کے دوران 46 ہزار 332 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں، والدین ان کے تحفظ کیلئے مثبت کردار ادا کریں، ڈاکٹر اسد اعجاز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے چھٹی کے روز کم عمر ڈرائیورز کےخلاف سخت کریک ڈاؤن دیکھنے میں آیا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں جاری رہی، رواں سال کے دوران 46 ہزار 332 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، اس حوالے سے ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ والدین چھٹی کے روز اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لےکر سڑکوں آجا تے ہیں، سی ٹی او لاہورکا مزید کہنا تھا کہ کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں، کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں، سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ یاد رکھیں! حادثات کی صورت میں والدین خود ذمہ دار ہونگے،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button