اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چودھری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ ینگے، این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار کے لیے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے ا?زاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، سابق وزیرِ داخلہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button