
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا نادرن سرکل کے دیہاتی علاقوں کا ہنگامی دورہ۔ترجمان لیسکو
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ہدایت کی ان علاقوں میں آپریشن تیز کئے جائیں اور تمام بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر کے ان پر جرمانے عائد کئے جائیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزارت توانائی پاور دویژن کی ہدایات کے مطابق لیسکو ریجن میں نادہندگان سے ریکوری کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز جاری ہیں۔اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے بذاتِ خود نادرن سرکل کے دیہاتی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ایس ای نادرن سرکل نثار سرور نے چیف ایگزیکٹو کو مختلف علاقوں کا دورہ کروایا۔ متعدد جگہ پر لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ہدایت کی ان علاقوں میں آپریشن تیز کئے جائیں اور تمام بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر کے ان پر جرمانے عائد کئے جائیں۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلینس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔