
پاکستان ضلع راجن پور میں عنایت اللہ موٹر سائیکل مکینک پیدل حلقہ پی پی 295 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گیا
عام انتخابات میں حصہ لینےکےلیےامیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے
جنوبی پنجاب پاکستان( پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب):ضلع راجن پور میں تین قومی اور چھ صوبائی حلقوں کے لیے امیدواروں میں سے صرف دس امیدواران نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ایک دو بڑے ناموں کے علاؤہ کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے ہیں تاہم عام انتخابات میں حصہ لینےکےلیےامیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے حلقہ پی پی 295سے ن لیگ کے رہنماؤں سردار عبدالعزیز خان دریشک اور پی پی296سے سردار محمد یوسف خان دریشک نےکاغذات جمع کروائے ہیں این اے حلقہ 188 سے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک اور چوہدری مسعوداخترنےحلقہ پی پی 295کےلیےآزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائےسردار محمد یوسف خان گبول نے حلقہ پی پی 295 اور296 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات جمع کرادیےامیدواروں کےساتھ کارکنان کی بہت بڑی تعداد ہاتھوں میں پارٹی پرچم لے کر نعرے بازی بھی کرتی رہی اسی طرح راجن پور سےمختلف برادریوں اور مکاتب فکر کے افراد کاغزات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان بڑی گاڑیوں اور سینکڑوں افراد کے جلوس لیکر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آرہے ہیں۔سب سے دلچسپ بڑی بڑی گاڑیوں میں دھوم دھام سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آنے والوں کے ساتھ عنایت اللہ موٹر سائیکل مکینک پیدل کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گیا اورحلقہ پی پی 295 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے.جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران ڈاکٹرمحمدعرفان اللہ ملک نے این اے188 اورڈاکٹرراناراشدلطیف نے پی پی 295 کے لیے کاغذات نامزدگی راجن پور میں جمع کرادیے