اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے بَلّے کا نشان واپس لے لیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کے 5 رکنی کمیشن نے جمعہ کی رات پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کے 5 رکنی کمیشن نے جمعہ کی رات پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے محفوظ شدہ فیصلے میں کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے۔‘
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں رہے۔
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بَلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔‘
نجی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا پہلے سے تہیہ کر رکھا تھا۔‘
’الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفطات موجود ہیں، اس نے کسی اور جماعت کے انٹراپارٹی الیکشن پر کارروائی کیوں نہیں کی؟‘
’ہم نے قانون اور آئین کے مطابق پارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن بتائے کہ ہم نے آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے؟‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button