مشرق وسطیٰ

بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر کرسمس کی مناسبت سے کیپٹل سٹی پولیس آفس کے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا، پیشگی مبارکباد دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر کرسمس کی مناسبت سے کیپٹل سٹی پولیس آفس کے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا، پیشگی مبارکباد دی اورعیدی تقسیم کی۔ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر نے کہاکہ لاہور پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں، تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ لاہورپولیس ایک فیملی کی طرح ہے اورہم تمام ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں برابر کے شریک ہیں۔ایس ایس پی (ایڈمن) نے بتایاکہ کرسمس کے موقع پر شہربھر میں منعقدہ کرسمس پروگرامز اور مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی سخت رہے گی تاکہ مسیحی شہری پر امن ماحول میں اپنے مذہبی تہوار کی خوشیاں منائیں۔ تقریب میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button