
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں بانٹنا باعث اعزاز ہے، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر
سندس فاؤنڈیشن پچھلے 26 سال سے خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خون کے مفت عطیات مہیا کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے تحت تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا نوزائیدہ بچوں سے لیکر 45سال تک کے مریضوں کی خون کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے آج لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کا دودہ کیا جہاں فاؤنڈیشن کے صدر محمد یاسین نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انھیں خون کی منتقلی کی سہولیات اور عطیات کی وصولیوں کے میکانزم پر بریفنگ دیتے ہوئے سینٹر میں موجود لیبارٹریوں کا معائنہ کروایا۔ صوبائی وزیر نے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسیحی بچوں کے لیے منعقدہ تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا اور بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں بانٹنا کے باعث اعزاز ہے۔ تھیلیسیمیا ایک اذیت ناک مرض ہے جس میں مریض اور اس کے لواحقین دونوں کو تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔مریض کے لیے بیماری اور لواحقین کے لیے خون کا بروقت انتظام ایک امتحان ہے ہوتا ہے۔ منو بھائی نے خون کے مریضوں کو خون کے عطیات کی مفت فراہمی کے لیے سندس فاؤنڈیشن قائم کر کے ایک عظیم خدمت سر انجام دی جو انھیں ہمیشہ زندہ رکھے گی۔ سندس فاؤنڈیشن پچھلے 26 سال سے خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خون کے مفت عطیات مہیا کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے تحت تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا نوزائیدہ بچوں سے لیکر 45سال تک کے مریضوں کی خون کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے عوامی عطیات کو مستحقین تک پہنچا رہی ہے۔ سندس فاؤنڈیشن کو حکومت پنجاب کا مکمل تعاون حاصل ہے۔مخیر حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لین۔ عامر میر نے تقریب میں موجود میڈیا نمائندگان کو عوامی آگاہی کا ذریعہ بناتے ہوئے بتایا کہ بچوں میں تھیلیسیمیا کے مرض پر کنٹرول کے لیے ضروری کہ والدین شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو یقینی بنائیں اور۔ مسلسل کزن میرج سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں کزن میرج پر کنٹرول کے لیے باقاعدہ قانون متعارف کروایا جا چکا ہے جبکہ پنجاب میں قانون سازی کا عمل جاری ہے۔ کرسمس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشرے سے عدم برداشت اور تشدد کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے نظریات کا احترام ضروری ہے۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یک جہتی بین المذاہب ہم آہنگنی کی بہترین مثال ہے۔فاونڈیشن کے صدر محمد یاسین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت 10سے زائد شہروں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ تھیلیسیمیا کے سات ہزار سے زائد مریض فاؤنڈیشن سے استفادہ کر رہے ہیں۔