کاروبار

پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ( ٹی ڈی سی پی) کیجانب سے ڈبل ڈیکر بس کی بلا معاوضہ سروس فراہم کی گئی

سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین کی سربراہی میں ڈبل ڈیکر بس کیتھیڈرل چرچ ، بالمقابل لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہوئی اور مال روڈ کے راستے گورنر ہائوس پہنچی

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کرسمس کی خوشیوں میں مزید رنگ بھرنے کے لیے پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ( ٹی ڈی سی پی) کیجانب سے ڈبل ڈیکر بس کی بلا معاوضہ سروس فراہم کی گئی۔ سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین کی سربراہی میں ڈبل ڈیکر بس کیتھیڈرل چرچ ، بالمقابل لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہوئی اور مال روڈ کے راستے گورنر ہائوس پہنچی۔ بس میں آرچ بشپ لاہور سبسٹین فرانسس شا ،ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل،ایم ڈی ٹور ازم حمیرہ اکرم، ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی اشفاق ڈوگر ، سربراہ یوتھ ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن شاہد رحمت ،وکلاء برادری ، نمائندگان سول سوسائٹی اور مسیحی برادری کے لوگ سوار ہو ئے ۔بس کو کرسمس کی مناسبت سے زبر دست انداز سے سجایا گیا تھا اور اس میں مختلف کیرل سونگ گائے گئے۔ لاہور کے شہریوں نے کرسمس بس کے اقدام کو سراہا۔ ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فری بس سروس کا اصل مقصد مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے اور محکمہ کی جانب سے ایک کرسمس کا تحفہ دینا ہے۔ سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ مسیحی برادری کی جانب سے فری بس سروس کے اقدام کو سراہتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں تمام لوگ مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے یقینی طور پر آپس میں محبت و اتفاق بڑھے گا جبکہ نفرتوں کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ آرچ بشپ لاہور سبسٹین فرانسس شا نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں پر سرکاری و نجی اداروں میں مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کرسمس کیک کاٹے گئے اور مسیحی برادری کے سنگ دیگر برادریوں کا ان کی خوشیوں میں شریک ہونا یقینی طور پر ایک قابلِ ستائش عمل ہے۔ ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ پاکستان بھر میں مسیحی برادری اور دیگر مذہبی اقلیتیں اپنے تمام مذہبی دن مکمل جوش و خروش سے منا رہی ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو نمایاں ہورہا ہے کہ ہم سب آزاد اور محفوظ ہیں۔ شاہد رحمت نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں سول سوسائٹی نے بھی بھرپور شرکت کی ہے تاکہ انٹرفیتھ کو فروغ دیا جا سکے اور ثابت کیا جا سکے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ۔ڈبل ڈیکر بس کا سفر گورنر ہائوس میں جاکر اختتام پذیر ہوا جدھر مسیحی برادری نے گورنر پنجاب کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button