مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور کے فری آٹا پوائنٹس کے ہنگامی دورے

کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا مفت آٹا فراہمی پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک، کمشنر لاہور نے رورل ایریاز کے ہنگامی دورے کیے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ہیئر گاؤں اور برکی روڈ پر مفت آٹا فراہمی سنٹرز کا دورہ کیا،کمشنر لاہور نے ضعیف العمر اور بیمار افراد کیلئے سپشل کاونٹرز و انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کم سے کم وقت میں آٹا فراہمی کے عمل کا حضوصی جائزہ لیا، کمشنر لاہور نے کئی شہریوں کے شناختی کارڈز خود سکین کئے اور انکی راہنمائی کی۔
کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ کیو مینیجمنٹ اور زیادہ سے زیادہ لاگ ان سنٹرز سے آٹا فراہمی کا عمل بہترین چل رہا ہے، کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی کسی سنٹر پر فوری اضافی مدد اور مینیجمنٹ کیلئے تشکیل دی ہیں، اہل شہری مطمئن رہیں کسی وقت بھی سنٹرز سے فری آٹا حاصل کرسکتے ہیں، ہر اربن و رورل فری آٹا فراہمی سنٹرز پر تقریبا 20 کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔
کمشنر لاہور نے آٹافراہمی سنٹرز پر خواتین کیلئے بیٹھنے کے بہترین انتظامات کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button