اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہہ گھر کچا ہونے کے باعث آگ لگنے پر چھت گر گئی جس کے نیچے خاندان کے تمام نو افراد دب گئے

ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔
ترجمان نے بتایا کہہ گھر کچا ہونے کے باعث آگ لگنے پر چھت گر گئی جس کے نیچے خاندان کے تمام نو افراد دب گئے۔ریسکیو ٹیم نے 8 افراد کی لعشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن کی نگرانی میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔نگران وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button