
اہور پولیس نے نئے سال کے آغاز سے ہی جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کے خلاف شکنجہ تیز کرتے ہوئے بھرپور ایکشن لیا ہے، سی سی پی او لاہور
سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہر میں بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے افراد اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 254 جبکہ ہوائی فائرنگ پر 97 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پولیس کارکردگی میں بہتری کے لئے مربوط اور موثر اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔لاہور پولیس نے نئے سال کے آغاز سے ہی جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کے خلاف شکنجہ تیز کرتے ہوئے بھرپور ایکشن لیا ہے۔لاہور پولیس نے رواں سال کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 1657جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہر میں بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے افراد اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 254 جبکہ ہوائی فائرنگ پر 97 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے۔ملزمان کے قبضے سے 04 کلاشنکوف،20رائفلز،16 بندوقیں،213پسٹلز اور ریوالور جبکہ1500سے زائد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طورپر259 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے97 کلوگرام سے زائد چرس،150 گرام آئس اور2259 لٹر شراب برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 62ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔قمار بازوں کے خلاف 20 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی04لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔مزید براں رواں سال کے پہلے ہفتے میں میں لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 227 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔کیٹیگری اے کے24،کیٹیگری بی کے 117 اشتہاری و عدالتی مجرمان،86 ٹارگٹڈ مجرم جبکہ 110 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 62 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں،100سے زائد ڈور چرخیاں اور بڑی تعداد میں پتنگ سازی کا سامان بھی برامد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت 696قانون شکن عناصر کو گرفتارکیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 74، آرمز ایکٹ کے تحت254، کرایہ داری ایکٹ میں 252 قانون شکن عناصر،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 115، جبکہ نفرت انگیز مواد کیسز میں 01 ملزم گرفتار کیا گیا۔