مشرق وسطیٰ

”او پنجاب تے پنجابی لئی بولیے” انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس قذافی سٹیڈیم پلک لاہور میں منعقد ہوئی

انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کروانے پر مبارک باد دی اور ان کو اس مشن کو آگے بڑھانے میں پورا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی.

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ”او پنجاب تے پنجابی لئی بولیے” انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس قذافی سٹیڈیم پلک لاہور میں منعقد ہوئی اس موقع پر انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس میں آئے ہوئے ،چوہدری ناصر علی ڈھلوں، جٹ فیڈریشن پاکستان کے مرکزی رہنما چوہدری محمد رمضان بھنڈر، عطیہ انتظار چیمہ صدر مسلم لیگ (ن )ضلع گجرانوالہ ، ڈاکٹر رنجیت سنگھ کینیڈا ،پریت سنگھ انڈیا اور دیگر مفکرین سے ملاقاتیں کی اس موقع پر انٹرنیشنل ٹک ٹاکر چوہدری وقار احمد بھنڈر سے بھی ملاقات کی اور (او پنجاب تے پنجابی لئی بولیے) کے پر چار کے بارے میں کی جانے والی زبردست کوششوں کو سراہا اور جٹ فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف بھنڈر اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کروانے پر مبارک باد دی اور ان کو اس مشن کو آگے بڑھانے میں پورا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی.
انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس قذافی سٹیڈیم پلک لاہور میں منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد افضل بھنڈر ، چوہدری حاجی محمد اکرم بھنڈر ، چوہدری منیر احمد بھنڈر،چوہدری ندیم احمد بھنڈر ، جٹ فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف بھنڈر کی خصوصی دعوت پر شرکت کی اور ہزاروں پنجاب کے کلچر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button