
پولیس اور انتظامیہ نے ثابت کیا ہے کہ اگر عملی اقدامات اچھے ہوں تو ان کے نتائج بھی اچھے ہی ہونگے، اعزاداری کونسل پاکستان
علامہ ذولفقار حیدر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب پولیس اور خاص طور پر لاہور پولیس کی جانب سے امن و امان کو کنٹرول کرنے اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے حوالے مجالس کی ڈیوٹیوں اور ماتمی روٹس پر پولیس کے حفاظتی اقدامات سے شیعہ کمیونٹی میں ایک احساس تحفظ پیدا ہوا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): اعزاداری کونسل پاکستان کی جانب سے پنجاب اور خاص طور پر لاہور پولیس کی جانب سے محرم لحرام اور اس کے بعد سے اب تک کئے جانے والے اقدامات کو سرہا گیا ،پولیس اور انتظامیہ نے ثابت کیا ہے کہ اگر عملی اقدامات اچھے ہوں تو ان کے نتائج بھی اچھے ہی ہونگے امن و امان کے حوالے سے قابل ستائش اقدامات سے شیعہ کمیونٹی میں تحفظ کا ایک احساس پیدا ہوا ہے،ان اقدامات پر چیرمین اعزاداری کونسل پاکستان علامہ ذولفقار حیدر نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور سید علی ناصر رضوی کا شکریہ ۔ علامہ ذولفقار حیدر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب پولیس اور خاص طور پر لاہور پولیس کی جانب سے امن و امان کو کنٹرول کرنے اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے حوالے مجالس کی ڈیوٹیوں اور ماتمی روٹس پر پولیس کے حفاظتی اقدامات سے شیعہ کمیونٹی میں ایک احساس تحفظ پیدا ہوا ہے اور لاہور پولیس کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی اس موقع پر علامہ ذولفقار حیدر کا کہنا تھا خاص طور پر ایس پی کینٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے بروقت اقدامات کا میں انتہائی ممنون ہوں ،علامہ ذولفقار حیدر نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے پولیس کی تفتیش پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈی ایس پی مقصود گجر کا شکریہ ادا کیا۔