مشرق وسطیٰ

طلبہ میں نشہ کی جانچ کے لیے لاہور میں رینڈم سیمپلنگ مہم کا آغاز، سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں میں طلبہ کے سیمپل لیے گئے

ڈی سی لاہور نے کہا کہ کڑی نگرانی اور بہتر کوارڈی نیشن کے لیے اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا کو سمپلنگ مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ سرکاری و نجی سکولوں سے 215 نمونے حاصل کرکے محکمہ صحت کو بھجوا دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سٹی سے 50، شالیمار 50 اور رائے ونڈ سے 50 نمونے لیے گئے اورتحصیل ماڈل ٹاؤن 52، جبکہ کینٹ کے تعلیمی اداروں سے 13 نمونے لیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کڑی نگرانی اور بہتر کوارڈی نیشن کے لیے اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا کو سمپلنگ مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیمپلز تجزیے کے لیے محکمہ صحت کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اورنمونے لینے کے ساتھ آگہی لیکچر کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ رینڈم سیمپلنگ کے علاوہ منشیات فروشوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اورتعلیمی اداروں کے اطراف میں واقع دکانوں کی خصوصی سکریننگ بھی کی جارہی ہے۔ڈی سی لاہو ر رافعہ حیدر نے کہا کہ سکولوں میں منشیات سے متعلق چھان بین میں اب تک کوئی مشکوک سرگرمی رپورٹ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اور نشے جیسی لعنت زندگی کے ساتھ ملکی مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button