انٹرٹینمینٹ

الحمرا میلوڈیز فن کے شائقین کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے،نیا سال فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کا سال ہوگا، سربراہ الحمرا

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے اپنے نئے سال کی آمد کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاک دھرتی نے موسیقی، مصوری، آرٹ،ڈرامہ،زبان وادب و فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں عظیم آرٹسٹ پیدا کئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): الحمراء میلوڈیز میں صوفیانہ کلام،غزل،گیت اور قوالی سے بھرپور شام کا انعقادکیا گیا۔نامور گلوکار استاد عبد الرؤف کی آواز سننے والوں کے دلوں میں اترتی رہی۔”مائیں نی میں کنوں آکاں“،”نی سیوں اسیں نیناں دے آکھاے لگے“ پر شائقین فن نے بھرپور داددی۔سلطان باہو کے کلام کے روح پرور نظارے دیکھے گئے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے اپنے نئے سال کی آمد کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاک دھرتی نے موسیقی، مصوری، آرٹ،ڈرامہ،زبان وادب و فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں عظیم آرٹسٹ پیدا کئے، ہم ان آرٹسٹوں اور الحمراء آرٹس کونسل کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک وقوم کا نام روشن کیا،الحمراء اپنے مشن کو نوجوانوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھا رہا ہے۔انھوں نے نئے سال کی فنون لطیفہ کے ترویج و ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔مزید براں گزشتہ رو زالحمراء میلوڈیز میں صوفیانہ کلام،غزل،گیت اور قوالی سے بھرپور شام کا انعقادکیا گیا۔نامور گلوکار استاد عبد الرؤف کی آواز سننے والوں کے دلوں میں اترتی رہی۔”مائیں نی میں کنوں آکاں“،”نی سیوں اسیں نیناں دے آکھاے لگے“ پر شائقین فن نے بھرپور داددی۔سلطان باہو کے کلام کے روح پرور نظارے دیکھے گئے۔نامور شاعرہ پروین شاکر کی غزل ”کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کوبھی پیش کی گئی۔عبدالروف نے استاد غلام علی خان اور اپنی غزلیں بھی پیش کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button