کاروبار

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے10 سال بعد ایل ڈی اے سٹی الاٹیز کا دیرینہ مسلہ حل ہو گیا۔اظفر علی ناصر

سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال اور کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بھی الاٹیز میں لیٹر تقسیم کیے۔ جناح سیکٹر،سی بلاک کے بعد مرحلہ وار دیگر بلاکس اور پھر اقبال سیکٹر کے پوزیشن بھی دیئے جائیں گے۔وزیر ہاؤسنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو قبضہ دینے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے10 سال بعد الاٹیز کی سنی گئی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی میں الاٹیز کا دیرینہ مسلہ حل ہو گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 10سال بعد ایل ڈی اے سٹی میں لوگوں کو پلاٹ کے قبضے دیئے گئے ہیں۔ایل ڈی اے سٹی میں الاٹیز کو قبضہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ممکن ہو سکا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے الاٹیز میں پلاٹوں کے قبضہ کے لیٹرز تقسیم کیے۔سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال اور کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بھی الاٹیز میں لیٹر تقسیم کیے۔تقریب میں جناح سیکٹر سی بلاک کے 100 الاٹیز کو پوزیشن لیٹر دیئے گئے۔وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں ہم نے جناح سیکٹر سی بلاک میں لوگوں کو انکے پلاٹوں کا قبضہ دیا ہے۔ 1200 کنال پر مشتمل سی بلاک میں 5,10 مرلے، ایک اور دو کنال کے کل 15 سو پلاٹس ہیں۔ لوگ اپنے بقیا واجبات ادا کرکے قبضہ لے سکتے ہیں اور گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناح سیکٹر،سی بلاک کے بعد مرحلہ وار دیگر بلاکس اور پھر اقبال سیکٹر کے پوزیشن بھی دیئے جائیں گے۔یہ سکیم انتہائی آئیڈیل لوکیشن فیروز پور روڈ، رنگ روڈ اور ڈیفنس روڈ پر واقع ہے۔مجھے یقین ہے کہ ایل ڈی اے سٹی مسقبل قریب میں ایک نیا شہر ہو گا۔ایل ڈی اے سٹی میں تھیم پارک، ہیلتھ، ایجوکیشن، انڈسٹریل بلاک کے علاؤہ کمرشل سرگرمیوں کا نیا مرکز بنے گا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 42 کنال پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔بلائنڈ کرکٹ اسٹیڈیم مکمل تیار ہے۔اس کے علاؤہ ماڈل قبرستان، گالف کورس، مساجد سمیت دیگر سہولیات بھی دستیاب ہونگی۔ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کے کنکشن کے لیے درپیش تمام مسائل نیپرا سے مل کر دور کر لیے گئے ہیں۔بجلی کے کنکشن جلد لگوانے کے لیے ایل ڈی اے اور لیسکو مل کر کام کر رہا ہے جو جلد کر لیا جائے گا۔سکیم میں لینڈ ایکوزیشن اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے بارے ایل ڈی اے کی ٹیم کام کر رہی ہے۔لینڈ ایکوزیشن کے لیے ایوارڈ کا اجراء بھی رواں ہفتے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سکیم میں رہائشیوں کو تمام سہولیات کی جلد از جلد فراہمی کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اسرار سعید اور ایل ڈی اے سٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے ایل ڈی اے سٹی میں جامع مسجد کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔سی بلاک میں 2 کنال پر مشتمل شاندار مسجد تعمیر کی جائے گی۔تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پی اینڈ ڈی مظفر خان، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ایڈیشنل ڈی جیز،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، ایم ڈی واسا، چیف ٹاؤن پلانر، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے، واسا، ٹیپا، اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button