مشرق وسطیٰ

محکمہ لائیو سٹاک فیلڈ گاڑیوں میں ٹریکر کے نفاذ کو ایک ہفتے میں مکمل کرے۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد

انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی ہفتہ وار بنیادوں پر PAITS کی پیشرفت کا جائزہ لے گی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک پرنٹ میڈیا پر DCC کے حوالے سے EOI کو یقینی بنائے گا۔ ابراہیم حسن مراد نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ لائیو سٹاک فیلڈ گاڑیوں میں ٹریکر کے نفاذ کو ایک ہفتے میں مکمل کرے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے اپنے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران پرائیویٹ اور سرکاری لائیو سٹاک فارمز کی صورتحال،پیٹس کے حوالے سے ڈسیز کنٹرول کمپارٹمنٹس اور ایم وی ڈی ٹریکنگ کی تنصیب کا تفصیل سے جائزہ لیا۔صوبائی وزیر کو ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر کیجانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پیٹس کی کارکردگی بارے ایک سٹیئرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، جس میں ایک ممبر لائیو سٹاک، ایک پی آء ٹی بی جبکہ ایک ممبر FAO سے ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی ہفتہ وار بنیادوں پر PAITS کی پیشرفت کا جائزہ لے گی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک پرنٹ میڈیا پر DCC کے حوالے سے EOI کو یقینی بنائے گا۔ ابراہیم حسن مراد نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ لائیو سٹاک فیلڈ گاڑیوں میں ٹریکر کے نفاذ کو ایک ہفتے میں مکمل کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک پورے پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے کم معیار کے سائیلج یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے پنجاب بھر میں ڈرگس ریسیڈیوژ ٹیسٹنگ کی جانی چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ کو پنجاب بھر میں PAITS کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کرنا ہو گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (Ext.) PSO محمد بلال اور محکمہ لائیو سٹاک کے متعلقہ افراد نے شرکت کی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button