مشرق وسطیٰ

چھوٹے سرکاری ملازمین کیلئے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس بنیں گے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چوبرجی سٹاف کالونی میں اپارٹمنٹس ٹاور کا سنگ بنیادرکھ دیا

چوبرجی سٹاف کالونی میں سرکاری ملازمین کیلئے ملٹی سٹوریز4اپارٹمنٹس ٹاورزبنانے، نیا ڈرینج سسٹم اور سکیورٹی نظام لانے کا اعلان سی بی ڈی میں 4آفس ٹاورز بنائے جائیں گے، سرکاری دفاتر کو شفٹ کیا جائے گا،کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔محسن نقوی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چھوٹے سرکاری ملازمین کی رہائش کے لئے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس بنیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج چوبرجی سٹاف کالونی میں سرکاری ملازمین کی رہائش کے لئے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس ٹاورکی سائٹ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی کو اپارٹمنٹس ٹاور کی تعمیرکے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس ٹاور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چوبرجی میں سرکاری ملازمین کیلئے ملٹی سٹوری4اپارٹمنٹس ٹاورزبنائے جائیں گے اورچوبرجی سٹاف کالونی کیلئے نیا ڈرینج سسٹم بنایا جائے گا اور سکیورٹی نظام کو بہتر بنائیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ سی بی ڈی میں 4آفس ٹاورز بنائے جائیں گے جن میں سرکاری دفاتر کو شفٹ کیا جائے گا۔ سول سیکرٹریٹ کے علاوہ صرف سی بی ڈی کے ان 4ٹاورز میں سرکاری دفاتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کرائے کی عمارتوں میں قائم دفاتر کو سی بی ڈی ٹاورز میں شفٹ کر دیا جائے گاجس سے کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔اب پنجاب حکومت کے کئی دفاتر کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں او رکروڑوں روپے کرایہ دینا پڑتا ہے۔ ڈیزائن فائنل ہوتے ہی سی بی ڈی ٹاورزپر کام شروع کر دیا جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ 5منزلہ ٹاور میں گریڈ11سے گریڈ 14تک ملازمین کے لئے رہائش گاہیں بنائی جائیں گی۔ ٹاور کے لئے ٹیوب ویل چیمبر اور جنریٹر روم بھی بنایاجائے گا۔ خصوصی طورپر فائر فائٹنگ سسٹم او رالارم بھی لگائے جائیں گے۔انڈر گراؤنڈواٹر ٹینک بھی بنایاجائے گا، لفٹ بھی نصب کی جائے گی،ہر ٹاور میں 30کارو ں اور 40 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ہوگی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ٹاور کے ہر فلور پر 6اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ تمام حقدار ملازمین کو رہائش مہیا کرے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بری حالت تھی اب یکسر بدل چکی ہے۔سول سیکرٹریٹ بہت خوبصورت ہوچکا ہے جس کا کریڈٹ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو جاتا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پی اینڈڈی کی پرانی بلڈنگ بڑا پراجیکٹ ہے جس پر کام جاری ہے۔ چوبرجی میں سرکاری ملازمین کیلئے 6فلورز پر مشتمل4اپارٹمنٹس ٹاورز بنانے کا منصوبہ بنایا۔ اپارٹمنٹس کا معیار بہت بہتر ہو گا کیونکہ رہائش کا یہ منصوبہ لانگ ٹرم چلنا ہے۔اپارٹمنٹس بہترین کوالٹی کے بنائے جائیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ چوبرجی میں نکاسی آب اور سکیورٹی کا مسئلہ حل کریں گے کیونکہ یہاں 7سوملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں۔پوری ٹیم کیلئے دعا ہے کہ آپ کو محنت کی جزا دے۔تقریب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، کمشنرلاہور، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button