مشرق وسطیٰ

32سال کے بعد بیت المال کا سسٹم جدت کی راہ پر،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وظائف اورامدادی رقوم کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کاباقاعدہ افتتاح کر دیا

مستحقین اورضرورت مندوں کو ایپ کے ذریعے آسانی سے امداد میسر ہوگی،بیت المال پورٹل کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی میں شفافیت ممکن ہوگی۔محسن نقوی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌32سال کے بعدمحکمہ بیت المال جدت کی راہ پر،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وظائف اورامدادی رقوم کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے وظائف اورامدادی رقوم کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین اورضرورت مندوں کو بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے امداد آسانی سے میسر ہوگی۔ بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی میں شفافیت ہوگی۔ بیت المال پورٹل/ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اورپیپر لیس ورکنگ ہے۔ امداد اورسکالر شپ کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے درخواست دی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظائف،میرج گرانٹ کیلئے اپلائی کیا جاسکے گا۔خصوصی افراد اورضرورت مند بھی بیت المال پورٹل/ ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ طبی علاج معالجے کیلئے بھی بیت المال پورٹل /ایپ سے اپلائی کیا جاسکے گا۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کیلئے بیت المال سے امداد کا نظام بھی آن لائن کیا جائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی کو پنجاب بیت المال پورٹل/ایپ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ درخواست دہندہ کے اپلائی کرنے پر متعلقہ ضلع سے تصدیق کے بعد کمیٹی کارروائی کرے گی۔دستیاب فنڈز کی تقسیم کے مطابق درخواست دہندہ کو یو بی ایل اومنی کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وبیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم،چیف سیکرٹری،سیکرٹریز سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، قانون، اطلاعات،،چیئرمین پی آئی ٹی بی، امین بیت المال پنجاب،ڈی جی پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button