صحت
وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر سے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مطالبات پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا
دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ینگ نرسز کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے نرسز کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ینگ نرسز کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔
وہ گزشتہ روز ملاقات کے لئے آنے والے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے نرسز کے مطالبات ہمدردی سے سنے اور انہیں وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ ینگ نرسز نےڈاکٹر جمال ناصر سے اظہار تشکر کیا اور ملاقات کا موقع دینے اور مطالبات سننے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔***