کاروبار

لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین مدت ملازمت پوری ہونے پرخصوصی تقریب

ریٹائر ملازمین کو تقریب میں پینشن بکس،چیکس اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ترجمان لیسکو

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لیسکو کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈآفس میں آج221ویں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر تھے جبکہ جنرل منیجر ٹیکنیکل عامر یٰسین، ایڈمن ڈائریکٹر ضمیر حسین کلاچی، ڈپٹی منیجر ایڈمن و پبلک ریلشنز سلمان حیدر بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیا اورریٹائر ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب کے دوران ایڈمن ڈائریکٹر ضمیر حسین کلاچی کا کہنا تھا کہ لیسکو میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا مقصد اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے، ان کا اس بات سے آگاہ کرنا کہ لیسکو میں جو آپ نے ایک لمبا عرصہ گزارا اور اس محکمے کی جیسے آپ نے خدمت کی لیسکو اسکو سراہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں لیسکو چیف کو اس بات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے اس روایت کو برقرار رکھا ہے اور اپنے ملازمین کو عزت اور وقار کے ساتھ رخصت کرتے ہیں۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھاکہ لیسکوکا یہ اعزاز ہے کہ لیسکو اپنے ملازمین کے لئے باقاعدگی سے اس تقریب کا انعقاد کرتی ہے، تقریب کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ان کے پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دئیے جائیں، تا کہ پینشنرز کو بعد میں کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور جلد از جلد آپ کے دستاویزات مکمل ہو جائیں۔ انھوں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو مبارکبادی اور کہا کہ یہ تقریب ان ملازمین کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا اہم ترین وقت ہمارے ساتھ گزارا اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو لیسکو آپکی خدمت کے لئے حاضر رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ جہاں آپ نے اتنا عرصہ کام کیا آپ کو اور آپ کی خدمات کو نہیں بھولے گا، اور آپ سب کی ریٹائر منٹ کے بعد بھی آپ کاتعلق لیسکو سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔ انجینئر شاہد حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے تمام عمر ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کی ہے جو ایک عبادت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھے اس تقریب کا حصہ بننے پر جہاں خوشی محسوس ہوتی ہے وہاں اس بات پر دکھ بھی ہوتا ہے کہ ہمارے اتنے تجربہ کار ساتھی جن کی وجہ سے ہم اپنی کمپنی کو اس مقام پر لے کر آئے ہیں وہ آج ہمیں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ریٹائر ہونے والے ملازمین میں سید زاہد حسین اسسٹنٹ، محمدقاسم اسسٹنٹ،محمد ظفر اقبال اسسٹنٹ،سید محمد یعقوب شاہ گیلانی ایس ایس او I-، محمد اصغر تسنیم ایس ایس اوI-،حاکم علی ہیڈ کیشئر،محمد انور لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈI-،شیر بہادر خان لاری ڈرائیور، محمد طاہر لاری ڈرائیور، سید اعجاز احمد شاہ لاری ڈرائیور،محمد مشتاق احمد لائن مین گریڈI-،محمد خالدلائن مین گریڈI-،سعید اختر لائن مین گریڈI-،سید معروف حسین شاہ الیکٹریشن، محمد ریاض الحق لائن مین گریڈII-،ندیم انور میٹر ریڈر، غلام قادر بل ڈسٹری بیوٹر شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں ملازمین کو پنشن بکس/چیک اور تحائف بھی دئیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button