مشرق وسطیٰ

فوجی فاؤنڈیشن لاہور زون کے شعبہ تعلیم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعزازات

حسب روایت لاہور میں ہائی اچیورز کے اعزاز میں سالانہ زونل تقریب کا انعقاد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے بورڈ رزلٹ 2023 کے بعد کیا گیا۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں لاہور زون کے اساتذہ، انسٹرکٹرز، سوشل میڈیا پرسنز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): فوجی فاؤنڈیشن پاک فوج کا رفاعی ادارہ ہے، جس کے فلاحی منصوبے ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ فوجی فاؤنڈیشن نے تعلیم اور صحت کے میدان میں بے مثال کام کیا ہے
حسب روایت لاہور میں ہائی اچیورز کے اعزاز میں سالانہ زونل تقریب کا انعقاد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے بورڈ رزلٹ 2023 کے بعد کیا گیا۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں لاہور زون کے اساتذہ، انسٹرکٹرز، سوشل میڈیا پرسنز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس زون میں گجرات سے لے کر بہاولپور سمیت 37 ادارے اور 2 فوجی ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ ان اداروں میں 22367 سے زائد طلبہ کو 989 اساتذہ اور 441 افراد پر مشتمل سپورٹنگ سٹاف زیورِ تعلیم سے آراستہ کرتا ہے۔
اس سال فوجی فاؤنڈیشن لاہور زون کے 1220 طلبہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دیے۔ 1220 طلبہ میں سے 713 بچوں نے A+ جبکہ 326 طلبہ نے A گریڈ حاصل کر کے مجموعی طور پر 85٪ کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح مختلف اداروں کے 16 اساتذہ نے اپنے مضامین میں 6 جی پی اے حاصل کیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی سخت محنت کی بدولت حاصل ہونیوالی کامیابی کے پر مسرت موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ زونل ہیڈ بریگیڈیئر ادیب اعظم (ریٹائرڈ) نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور 41 اساتذہ اور 20 طلبہ کو انعامات اور اعزازات سے نوازا۔ زونل ہیڈ نے اپنے خطاب میں مزید مسلسل محنت اور نظام کی بہتری کیلئے پرعزم رہنے کی تلقین کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button