
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے پولیس کمیونیکیشن افسران کی پروموشن کا سلسلہ جاری، پولیس کمیونیکیشن افسران کو سینئیر پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے عہدے پر ترقی دی جائیگی
ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے والے 39 افسران کو سیف سٹی سروس سٹرکچر کے مطابق سینئیر پولیس کیمونیکیشن افسران کے عہدے پر ترقی دی جائیگی، بہت جلد مزید 200 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتیوں کا عمل بھی مکمل کر لیا جائیگا۔ ترجمان سیف سٹیز
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے پولیس کمیونیکیشن افسران کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کمیونیکیشن افسران کو سینئیر پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے عہدے پر ترقی دی جائیگی۔ترقی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا انعقاد کیا گیا۔4 سالہ سروس میں 70 فیصد یا اس سے زائد پرفامنس والے پولیس کیمونیکیشن افسران کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے 257 پولیس کیمونیکیشن افسران ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے والے 39 افسران کو سیف سٹی سروس سٹرکچر کے مطابق سینئیر پولیس کمیونیکیشن افسران کے عہدے پر ترقی دی جائیگی۔ بہت جلد مزید 200 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتیوں کا عمل بھی مکمل کر لیا جائیگا۔