کاروبار

پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات بارآور ثابت ہورہے ہیں ، ایس ایم تنویر

صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے پنجاب کے بڑے شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بن رہے ہیں.

پنجاب کی نگران حکومت نے محدود مدت میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کردی.صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی اپنے آفس میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو .وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں حکومت نے پنجاب بھر میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیاہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت متعدد فلاحی منصوبے مکمل ہوچکےمفادعامہ کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں.پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات بارآور ثابت ہورہے ہیں حکومتی اقدامات کے باعث معشیت اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے.بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں بن رہی ہیں.صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے پنجاب کے بڑے شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بن رہے ہیں.وفاقی ایوان صنعت و تجارت کو حقیقی معنوں میں بزنس کمیونٹی کا نمائندہ ادارہ بنائیں گے.سرمایہ کاروں کو نئے کارخانے لگانے کیلئے سازگار ماحول دیا ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button