مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے یومیہ ٹارگٹ کے مطابق اہداف کا جائزہ لیا۔

راوی برج پر 14 پائلیں مکمل، 96 میں سے 25 گرڈرز تیار کر لیے، شدید سردی اور دھند کے باوجود منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔ بریفنگ

پاکستان لاہور(نمائدہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز راوی برج توسیعی منصوبے اور شاہدرہ چوک کا دودہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے دونوں منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔راوی برج کے دونوں اطراف پائلنگ اور بورنگ کا عمل چوبیس گھنٹے جاری ہے۔راوی برج پر 14 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں۔راوی برج کے کل 96 میں سے 25 گرڈرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ شدید سردی اور دھند کے باوجود منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔منصوبے کے تحت دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے یومیہ ٹارگٹ کے مطابق اہداف کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے شاہدرہ چوک کے اطراف جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔شاہدرہ چوک کے اطراف باقی ماندہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔شاہدرہ چوک گول چکر اور گرین بیلٹس پر ہارٹیکلچر کام تیزی سے جاری، سٹریٹ لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔منصوبے کے اطراف کی سڑکوں کا فنشنگ ورک کیا جا رہا ہے۔کرب سٹون پر پینٹ اور لین مارکنگ کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔شدید دھند اور ٹریفک کے دباؤ کے باوجود کام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔***

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button