مشرق وسطیٰ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ، ایمرجنسی،مین کوریڈور اور وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیز

پنجاب میں 100سے زائد ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کریں گے۔پوری ٹیم دن رات کوشاں ہیں: محسن نقوی

لاہورپاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی،مین کوریڈور اور دیگر وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیزکر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے مین کوریڈور اور استقبالیہ کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو چیک کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ بجلی اور ائرکنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار اورحفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے اور وائرنگ کے کام کو آئندہ 3روز میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے مین کوریڈور میں تیز رفتاری سے کام پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سیکرٹری صحت اور ان کی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔وزیراعلی محسن نقوی نے رات کو کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور رات گئے تک محنت سے کام کرنے پر شاباش دی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب میں 100سے زائد ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کریں گے۔پوری ٹیم دن رات کوشاں ہیں،انشا ء اللہ خلوص نیت سے کی جانے والی محنت کا ثمر عوام کو ضرور ملے گا۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن کے تحت کئے گئے کاموں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت ٹائلز لگانے اور فنشنگ ورک شروع ہو چکا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سیکرٹری صحت،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button