
مشرق وسطیٰ
نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں آئی جی موٹروے سلطان خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا
ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس لاہوراورکراچی میں ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کی سہولت پرکام کررہی ہے ۔سی ای لائسنس کا نظام بھی متعارف کرایا جارہا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):تقریب سے خطاب میں سلطان خواجہ نے افسران اورجوانوں کو دیانتداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کو شعار بنانے کی تلقین کی ۔ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس لاہوراورکراچی میں ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کی سہولت پرکام کررہی ہے ۔سی ای لائسنس کا نظام بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ جبکہ موٹروے پولیس شہداء فیملیز ڈریم پروجیکٹ پربھی کام جاری ہے۔ انہوں نے موٹروے پولیس افسران کو اپنا فخراوربطورآئی جی ریٹائرہونےکو اعزازقراردیا ۔ اس موقع پراعلیٰ افسروں نے سلطان خواجہ کی پیشہ ورانہ خدمات اورصلاحیتوں کو سراہا ۔