وزیراعلی محسن نقوی کاتقریباً 8 کلو میٹر کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کاتفصیلی دورہ، 2 گھنٹے تک پورے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا
آئندہ 7روز انتہائی اہم ہے،کام کی رفتار تیز کی جائے، ٹریفک کے ایشو کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور متعلقہ حکام کو فوری ضروری اقدامات کی ہدایت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی آج رات کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لینے بند روڈ پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تقریباً 8 کلو میٹر طویل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور 2 گھنٹے تک پورے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واضح ہدایت کی کہ 31 جنوری تک منصوبہ مکمل کیاجائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے بابو صابو سے سگیاں تک پیکج 2 اورسگیاں سے نیازی چوک تک پیکج ون پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ کام کی رفتارمزید تیز کی جائے اور پراجیکٹ کے ساتھ نالے کا ڈیزائن فوری طورپر تیار کیاجائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اطراف کی سڑکو ں کی تعمیر و بحالی کا پلان بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 7روز انتہائی اہم ہے،کام کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک کے ایشو کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور متعلقہ حکام کو فوری ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ دونوں کنٹریکٹرز اور چیف انجینئر ایل ڈی اے نے وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم پراجیکٹ مکمل کرنے کے لئے دن رات محنت کررہی ہے جس کا اعتراف کرنا چاہیے۔ بند روڈ پراجیکٹ کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامناہے لیکن یہ پراجیکٹ شہریو ں کے لئے ہی ہے۔سی ٹی او اورڈپٹی کمشنر سمیت دیگر تمام متعلقہ افراد کوشش کررہے ہیں کہ شہریوں کو کم سے کم مسائل کاسامنا ہو۔پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کے لئے چند روز کے لئے ٹریفک بندکرنی پڑے گی جس پر پیشگی معذرت خواہ ہوں۔تقریباً اتنا ہی بڑا منصوبہ لیاری ایکسپریس وے تھا جو 7سال میں مکمل ہوا، ہم اس منصوبے کو 3ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ کے ایک فیز پر55فیصد اور دوسرے پر 40فیصد کام مکمل ہوچکاہے۔پوری امید ہے کہ 31جنوری تک بند روڈ پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا۔بند روڈ پراجیکٹ مکمل ہونے سے رنگ روڈ مکمل ہوجائے گی۔بند روڈ پراجیکٹ سے ملتان روڈ منسلک ہوجائے گا اورایک سرکل بن جائے گا۔بند روڈ پراجیکٹ مکمل ہونے سے لاہور میں پہلی با ر رنگ روڈ کا سرکل مکمل ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 9 جنوری تک موسم کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں، اس کے بعدتعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔نگران حکومت اپنے آخری گھنٹے تک اپنی پرفارمنس دکھاتی رہے گی۔ پولیس اہلکارو ں کو ایک ایک یونیفارم مل چکی ہے،دوسری کی کوشش کررہے ہیں۔امید ہے کہ اگلی حکومت محنت سے کام کرے گی۔ایک او رسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ تجاوزات کے حوالے سے شکست قبول کرتے ہیں، بعض دفعہ شکست ماننا پڑتی ہے۔صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر، ڈپٹی کمشنر،ایم ڈی واسا،سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔