وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا راولپنڈی میں سیف سٹی اور نیو سی پی او آفس پراجیکٹس کا دورہ،دونوں پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا
وزیر اعلی کی راولپنڈی سیف سٹی اور سی بی او آفس پراجیکٹس کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن، سول ورکس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے: محسن نقوی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں سیف سٹی اور نیو سی پی او آفس پراجیکٹس کا دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے دونوں پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے راولپنڈی سیف سٹی اور سی بی او آفس پراجیکٹس کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ منصوبوں کے سول ورکس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کیبلز اور کیمروں کی تنصیب کے لیے ابھی سے پلاننگ کی جائے اور سول ورکس مکمل ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے دونوں منصوبوں کی تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔وزیراعلی نے دونوں پراجیکٹس پر کام رفتار کا جائزہ لیا اور برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے سی پی او راولپنڈی کو پراجیکٹس کا روزانہ وزٹ کرنے اور پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کے ساتھ دن رات کام کریں، منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل مشن ہونا چاہئے۔ پہلے مرحلہ میں راولپنڈی کے 92 مقامات پر سیکیورٹی کمیرے نصب ہونگے۔ سیف سٹی منصوبہ سے کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ میں مدد ملے گی۔وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، بجلی سپلائی اور نیٹ ورکنگ کیلئے روڈ کی کٹنگ کا عمل جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ، آر پی او سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔