اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

میری ٹائم سیکیورٹی واقعات کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز بحیرہ عرب میں تعینات

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بحریہ بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنا رہی ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سی لائنز آف کمیونیکیشنز کو کڑی نگرانی میں رکھا جا سکے۔

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر بحیرہ عرب میں اپنے بحری جہاز تعینات کردیے ہیں۔پاک بحریہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے حالیہ واقعات کے پیش نظر اپنے بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بحریہ بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنا رہی ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سی لائنز آف کمیونیکیشنز کو کڑی نگرانی میں رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وسیع سطح پر فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔پاکستان کی جانب سے بحیرہ میں بحری جہاز تعینات کرنے سے قبل بھارت نے بھی بحیرہ احمر میں تین جہاز تعینات کردیے تھے۔بھارت کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب بحیرہ عرب میں ایک تجارتی جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بھارتی بحریہ نے کارروائی کر کے 21 افراد کو بازیاب کرا لیا تھا۔اس سے قبل 23 دسمبر کو اسرائیل سے منسلک ایک تجارتی بحری جہاز پر بھارت کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس سے بحری جہاز میں آگ لگ گئی لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ حملہ بھارت کے شمال مغرب میں ویراول سے 200 ناٹیکل میل کے فاصلے پر کیا گیا اور جہاز پر لگنے والی آگ کو عملے نے بجھا دیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button