صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ پولیس اہلکار جان سے گئے۔پیر کو تحصیل ماموند میں ہونے والے دھماکے میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ابتدائی امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 22 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ جبکہ سات کو پشاور منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی اضافی ایمبولینسز بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں تعینات کی گئی ہیں، زخمیوں کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے کے لیے ضلع لوئر دیر اور مہمند سے 4 ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ریسکیو کی 15 ایمبولینسز اور 55 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔