اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

باجوڑ میں پولیو مہم کے لیے جانے والے اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ، پانچ ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ پولیس اہلکار جان سے گئے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ پولیس اہلکار جان سے گئے۔پیر کو تحصیل ماموند میں ہونے والے دھماکے میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ابتدائی امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 22 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ جبکہ سات کو پشاور منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی اضافی ایمبولینسز بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں تعینات کی گئی ہیں، زخمیوں کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے کے لیے ضلع لوئر دیر اور مہمند سے 4 ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ریسکیو کی 15 ایمبولینسز اور 55 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button