تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کی خلا میں تاریخی اُڑان کی تیاریاں مکمل، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چین کے شہر جیایوگوان پہنچ گئے

پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بن کر نئی تاریخ رقم کرے گا، دو پاکستانی خلا نوردوں کی چین میں خصوصی تربیت مکمل، حتمی انتخاب تاریخی خلائی پرواز سے قبل ہوگا،پاکستانی خلا نورد کی تاریخی پرواز پاک چین خلائی تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال پاکستان کے پہلے تاریخی خلائی مشن کی تیاریوں کے سلسلے میں چین کے شہر جیایوگوان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بن کر ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اس تاریخی خلائی مشن کے لیے دو پاکستانی خلا نورد چین میں خصوصی تربیت کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک کا حتمی انتخاب خلائی پرواز سے قبل کیا جائے گا۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین خلائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔ یہ مشن نہ صرف پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان فولادی دوستی اور سائنسی و تکنیکی تعاون کی ایک نئی علامت بھی بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ تاریخی خلائی مشن قومی سائنسی صلاحیتوں کے اظہار اور خلائی تحقیق کے شعبے میں مستقبل کے نئے امکانات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button