مشرق وسطیٰ

سال 2023 میں 22 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے، سی ٹی او لاہور

ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے واضح اور مثبت اثرات سامنے آئے،ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے مہلک حادثات میں کمی، ہسپتالوں میں بھی بے جاء رش کم ہوا، عمارہ اطہر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ ہیلمٹ تقسیم کئے،ایس پی سٹی شہزاد خان اور لیڈی وارڈنز نے خصوصی شرکت کی، لاہور ٹریفک پولیس نے زم زم سٹی کے تعاون سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے میڈیا نمائندوں کو ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ سال 2023 میں 22 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے،ہمارا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں، بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،اگر موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے گیں تو چالان نہیں ہوگا، عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے واضح اور مثبت اثرات سامنے آئے،ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے مہلک حادثات میں کمی، ہسپتالوں میں بھی بے جاء رش کم ہوا، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے سے ہیڈانجری کیسز میں بھی نمایاں کمی،ان کا کہنا تھا کہ 10 جنوری سے لائسنس نئے فیس شیڈول کے مطابق جاری ہونگے، ون وے ٹریفک، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button