سردی کی شدید لہر کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ ہیٹر کے استعمال ، خطرناک گیسوں بارے شعور بیدار کیا جائے۔ سیاحت کے لئے جانے والوں کو تمام ضروری ہدایات فراہم کی جائیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سردی کی شدید لہر کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر بارے مہم چلانے کی ہدایات جاری کیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ڈی سیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے مراسلہ جاری کیا ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ سردی ،دھند، برف باری میں ذرا سی لاپروائی جان لیوا ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ ہیٹر کے استعمال ، خطرناک گیسوں بارے شعور بیدار کیا جائے۔ سیاحت کے لئے جانے والوں کو تمام ضروری ہدایات فراہم کی جائیں ۔ ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پر بھرپور مہم چلائے۔ میڈیا سمیت تمام کمیونیکیشن ٹولز کے ذریعے لوگوں کو ضروری معلومات دیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا گیا ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ گیس ہیٹرز ، گیزر وغیرہ کے استعمال میں لاپروائی سے جانیں ضائع ہوتی ہیں۔احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔